کراچی (پی این آئی) سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا۔
سندھ ریونیو بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ریسٹورنٹس میں کارڈز سے ادائیگیوں پر سیلز ٹیکس میں دی جانے والی کمی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ اعلامیے میں وضاحت کی گئی کہ سندھ ریونیو بورڈ میں 17 سو ریسٹورنٹس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے صرف 58 ریسٹورنٹس کو باقاعدہ طور پر 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق جن کا پی او ایس انوائسنگ سسٹم ایس آر بی کے ساتھ جڑا ہے اور جو سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز کے زمرے میں آتے ہیں۔ا ن سے 8 فیصد ایس ایس ٹی کو واپس لیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کسٹمرز ایف آر بی کی ویب سائٹ پر معلومات لے سکتے ہیں یا پھر ریسٹورانٹ سے ایس آر بی کا تحریر اجازت نامہ مانگ سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں