تحریک انصاف پر پابندی کیلئے حکومت کے پاس کیا چیز موجود ہے؟ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف پر پابندی سے متعلق وفاقی حکومت سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس مواد موجود ہے۔سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر غور کیے بغیر ہی ختم ہو گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close