اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیا ،چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے 5 جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ پی ٹی آئی جلسہ این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہو گی ، اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ درخواست پر فیصلہ کرے ، 5 جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر صورت کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا ، این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے چیف کمشنر کے آرڈر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں