عمران خان سے سینئر پی ٹی آئی لیڈر کی ملاقات کی اندرونی کہانی میں انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو بنوں واقعے اور بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں امن و امان کیلئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بنوں واقعے کی انکوائری کرانے کے اقدام کو سراہا اور بیرسٹر سیف سے کہا کہ بنوں واقعہ سنجیدہ مسئلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کو یقین دلایا جائے کہ کے پی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close