عمران خان سے منسوب بیان، ، لطیف کھوسہ برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان سے منسوب بیان، ، لطیف کھوسہ برس پڑے۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے منسوب بیان کی قانون کی نظر میں دھیلے کی بھی وقعت نہیں ہے، یہ بیان کسی انداز سے عمران خان سے متصور نہیں کیا جاسکتا،سیاسی قائدین کو غدار قرار دینے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے، خواجہ آصف سے کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ریحانہ ڈار سے ہارنے کے بعد بھی وزیر بنے ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ کسی تنصیبات پر چڑھ دوڑیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے بھی شرکت کی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close