تحریک انصاف پر پابندی، حکومت کو بڑی حمایت مل گئی

راولپنڈی (پی این آئی) ایکس سروس مین سوسائٹی نے تحریک انصاف پر مکمل پابندی کی حمایت کرتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث لوگ دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

 

بنوں سمیت مختلف علاقوں میں انتشاری گروپ نے ملک میں افرا تفری کا ماحول بنا رکھا ہے ایک طرف مخصوص سیاسی گروپ فوج کے اندر حملے کروا رہا ہے دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان امریکی اسلحے سے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملے کر رہی ہے امریکی انخلاکے بعد بھی ہمارے آنگن میں 40لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہیں ان خیالات کا اظہار سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پع سوسائٹی کے ترجمان عزیز اعوان بھی موجود تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایک انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق پہلے سب سے زیادہ دہشت گردی عراق میں ہوتی تھی لیکن اب جو رپورٹ آئی ہے سب سے زیادہ دہشت گردی پاکستان میں ہوتی ہے۔ انڈیا میں دہشت گردی نہ ہونے کے برابر ہے یہ تشویشناک ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق ہمارے 23 ہزار میں سے 10 ہزارجوانوں کی شہادت دہشت گردی سے ہوئی یہ جو لوگ نشانہ لگا کر ہماری فوج پر حملے کرتے ہیں اس کی وجہ پاکستان کو کمزور کرنا اور سی پیک کو روکنا ہے۔ اِن سب باتوں سے بالا تر ہو کے ہمیں افغان حکومت سے بات کرنی چاہئے ہمارے سارے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلق ہونے چاہئیں افغانستان کے ساتھ ہماری وسیع سرحدیں ہیں ہمارابارڈر پر2640 کلو میٹر پر محیط ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ بنوں سمیت مختلف علاقوں میں انتشاری گروپ نے ملک میں افرا تفری کا عالم شروع کیا ہوا بنوں میں بھی انتشاری ٹولہ نے حملہ کیا ۔کینٹ سمیت کئی اہم تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔ سوشل میڈیا کے لوگوں کے زور پر ملک میں افراتفری کا عالم بنایا جارہا ہے سیاسی گروپ فوج کے اندر حملے کروا رہا ہے سیاسی گروپ سپریم کورٹ پر حملہ کروا رہا ہے۔ سیاسی ٹولہ پاکستان کو بدنام کر رہا اپنی فوج ادارے کے لوگوں کو شہباز گل فوج کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے۔

 

 

ہندوستان کے لوگ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے گیت گا رہے ہیں۔ ملک کے اندر افواج ختم ہونے سے ملک میں امن کیسے آئے گا 9 مئی واقعات میں ملوث لوگ دہشت گرد ہیں۔ تحریک انصاف پر مکمل طور پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔ ہمارا ملک اورافواج ہے تو سب کچھ ہے۔ موجودہ سپہ سالار پاکستان کو مقدم رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان والے امریکی اسلحے سے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ امریکہ7ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑ کر افغانستان سے چلا گیاپ۔اکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سال میں ہمارے شہدا کی تعداد 575تک پہنچ چکی ہے۔

 

عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا کی10 ممالک ہیں جن کو دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ ان ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر اور بھارت 14ویں نمبر پر ہے امریکی انخلاکے بعد ہمارے آنگن میں 40لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کیخلاف صوبائی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری افسوسناک ہے افغانستان سے جاکر امریکہ ہمارے لئے دہشت گردوں کو چھوڑ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں