اسلام آباد (پی این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے بنوں واقعہ کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیدیا کہتے ہیں بنوں میں جو ہوا ان کی سرپرستی میں ہوا، یہ اب اسپیس لینے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن اب کوئی اعتبار نہیں کرے گا۔ابھی تو اعتراف کیا ہے یہ پیروں میں پڑ جائیں گے۔عمران خان بغیر اقتدار کے مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، احتجاج کی کال دینے کے اعتراف کی بات عمران خان کا سیاسی بیانیہ ہے، عمران خان معافی تلافی کرانا چاہتے ہیں۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان بغیر اقتدار کے مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، عمران خان سے کسی بھی بات کی توقع کرسکتے ہیں ، پرویز الہی، شیخ رشید اور فضل الرحمان کے پاؤں پر گرے ہیں ، اعتراف کی بات عمران خان کا سیاسی بیانیہ ہے ۔انہوں ے مزید کہا کہ عمران خان معافی تلافی کرانا چاہتے ہیں، عمران خان اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے جو آئی پی پی پر پریس کانفرنس کررہے وہ خود اسکے الٹ کام کررہے ہیں ، ان کی اپنی کالونیوں میں رولا پڑا ہوا ہے۔
بنوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بنوں میں جو ہوا ان کی سرپرستی میں ہوا، حملے کی ہدایت دینے والا کس طرح پاکستانی ہوسکتا ہے ؟ انہوں نے ہر جگہ پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا یہ اب اسپیس لینے کی کوشش کررہے ہیں اگر عمران خان معافی مانگ لیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، یہ تلملائے ہوئے لوگ ہیں یہ ملک بیچ دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں