مرکزی دفتر سیل کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

لاہور (پی این آئی)پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیاہے۔

صدر پی ٹی آئی لاہور اصغر گجر اور سیکرٹری جنرل تحریک انصاف لاہور حافظ زیشان رشید اور رہنما یاسر گیلانی کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماوں کی دوبارہ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد صدر پی ٹی آئی لاہور اصغر گجر کے گھر پولیس پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ اہل خانہ کے مطابق پولیس نے گھر میں داخل ہوکرتوڑ پھوڑ کی اور اصغر گجر کو گرفتار کر لیا۔ادھر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف لاہور حافظ زیشان رشید اور پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مرا ہے، چھاپے کے دوران حافظ ذیشان رشید گھر پر نہیں ملے لیکن سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار حافظ ذیشان رشید کے گھر کے باہر موجود ہیں۔اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار ہوچکے ہیں گزشتہ روز پی ٹی آئی ترجمان حسن روف بھی گرفتار ہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close