9 مئی احتجاج کی کال کا اعتراف، پیپلزپارٹی کا عمران خان سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بانی پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کے جی ایچ کیو کے سامنے پُرامن احتجاج کی کال دینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گرفتاری سے بچنے کےلیے انہوں نے حساس اداروں کو نشانہ بنایا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اداروں اور شہداء پر حملے کی کال دینے کا اعتراف کافی نہیں، اس حوالے سے معافی مانگیں۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بھی بانی پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ سیاست اور دہشتگردی میں بہت بڑا فرق ہے۔انکا کہنا تھا کہ سیاست میں ہر چیز جائز نہیں، جی ایچ کیو کے باہر پُرامن احتجاج کی کال دی تو لوگ اندر کیسے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close