حمزہ شہباز کو ری لانچ کرنے کا فیصلہ ، کونسا اہم عہدہ دیا جائیگا؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو ری لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے انہیں وفاق میں اہم عہدہ بھی دیا جائے گا۔

حمزہ شہباز کا اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس لاہور میں دفتر تیار کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں خصوصی پروٹوکول اور اسٹاف دیا جائے گا،حمزہ شہباز اہم حکومتی امور انجام دینے کے ساتھ پارٹی ورکرز کے کام ترجیحی بنیادوں پر کروائیں گے،اس حوالے سے لاہور میں حمزہ گروپ کے متحرک اور پرانے کارکن ساتھیوں سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عرصہ دراز سے سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں، جواب اپنے ساتھیوں کی احساس محرومیاں دور کرنے کے لیے دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں۔ وفاق اور پنجاب میں نظر انداز کیے گئے سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما حمزہ شہباز کی واپسی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close