عمران خان کا مقدمہ کہاں جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے بانی عمران نیازی کو فوری طور پر اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جارہا اس سلسلے میں کوئی فیصلہ 190ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران نیازی نے پیر کو یہ اعتراف کرکے کہ اپنے کارکنوں کو جی ایچ کیو جاکراحتجاج کرنے کی خود ہدایات دی تھیں، مقدمے کو سیدھا فوجی عدالت میں لے جانے کی راہ پورے طور پر ہموار کردی ہے۔عمران نے پیر کو صحافیوں سے اپنی گفتگو میں خیال ظاہر کیا تھا کہ انہیں 9 مئی کے مقدمات میں ماخوذ ہونے کے باعث فوجی حکام کے حوالے کردیا جائے گا جواسے فوج کی جیل میں رکھیں گے، معلوم ہواہے کہ الیکشن کمیشن میں آج سے تحریک انصاف کے بارے میں اہم معاملات کی سماعت شروع ہورہی ہے جن میں کمیشن کو تاحال اطمینان بخش جوابات نہیں ملے جس سے اس کے وجود کے لئے مہیب خطرات پیدا ہوسکتےہیں۔….

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close