اڈیالہ جیل سے اہم خبر، سیکیورٹی کی دوڑیں لگ گئیں

راولپنڈی(پی این آئی) اڈیالہ جیل کےگیٹ نمبر 5 پر ایک شخص نےگاڑی گیٹ کے بیرئیر سے ٹکرا دی۔

 

 

پولیس کے مطابق کار سوار شخص بیریئر توڑ کر گیٹ نمبر 5 تک پہنچا جسے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی ہے، اس کا تعلق تحصیل سمندری سے ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی ریورس کرکے بیریئر اور گیٹ سے ٹکرائی۔گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں