لال حویلی، شیخ رشید کیلئے پھر بُری خبر

راولپنڈی (پی این آئی) لال حویلی کیس کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے لال حویلی کو نوٹس جاری کر دیا۔

 

 

چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو طلب کرلیا۔ نوٹس میں شیخ صدیق کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ نوٹس کے مطابق سماعت کسی صورت ملتوی نہیں کی جاسکتی۔ لال حویلی اراضی کیس کی سماعت سیکریٹری وزارت مذہبی امور کرینگے۔ نوٹس کی کاپیاں وقف املاک بورڈ راولپنڈی اور سیٹلمنٹ ڈپٹی کمشنر کو بھیج دی گئیں۔ شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کے وکیل سردار عبد الرازق کو بھی نوٹس کی کاپی بھیجی گئی ہے۔ لال حویلی کی پٹیشن سے متعلق سماعت 25 جولائی کو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close