آئندہ 3 دنوں کے دوران۔۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ اگلے تین دنوں کے دوران ، پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ میں ہائی لیول فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران جموں کے با لائی علاقوں موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ کے مقامی ندی نالوں بشمول نالہ ایک، دائیک، اور پلکھو میں شدید طغیانی متوقع اور ملحقہ علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ جبکہ علاوہ فلیش فلڈنگ ذریعہ آمدو رفت میں خلل، عمارتوں اور فصلوں و مویشوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی سیلابی پانی کو پار کرنے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کرلیں ۔این ڈی ایم اے کے مطابق چھ انچ کا سیلابی پانی پیدل افراد کیلئے نقصان دہ بن سکتا ہے جبکہ محض ایک فٹ سیلابی پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں سیلاب کے دوران پل خطرناک ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close