سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کئی دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (پی این آئی)ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر گذشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع دیر میں پاک افغان بارڈر پر گذشتہ رات 3 دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جس پر سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور دراندازوں کا محاصرہ کر لیا۔اس موقع پر ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق پاکستان بارہاں عبوری افغان حکومت سے کہتا آ رہا ہے کہ وہ سرحد پر اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ترجمان نے کہا کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close