رئوف حسن کی گرفتاری ، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، رؤف حسن کی رہائی کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے، ہر چیز بروئے کار لائی جائے گی۔

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس چھاپے کا ہدف ہمارے ایم این ایز کے پارٹی وابستگی کے حلف نامے تھے۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ جس وقت لندن پلان پر عمل شروع ہوا پاکستان کی شرح نمو 6 فیصد تھی، شرح نمو 6 فیصد ہونے کی تصدیق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت نے کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close