اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپے اور برآمدگی کے حوالے سے اہم تفصیلات شیئر کردیں۔
پولیس حکام کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر چھاپہ ماراگیا،چھاپہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر مارا،پولیس کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا، پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈایہاں سے کروایاجاتا تھا،ڈیجیٹل میڈیا سیل سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔پولیس کا مزید کہناتھا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں براہ راست ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا،پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام ثبوت تحویل میں لے لئے گئے،رؤف حسن کی نگرانی میں ڈیجیٹل میڈیاسیل چلایا جارہا تھا،رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں