بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا….اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن کو حراست میں لیا ہے۔پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین پی ٹی آئی اور مرکزی ترجمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں معلوم کہ ان کو کس کیس میں گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سینٹرل سیکریٹریٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ ان کو کسی کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران اے ٹی ایس سکواڈ اور لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تھے۔پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکریٹریٹ سے کمپیوٹرز سمیت اہم ڈیٹا پولیس اپنے ہمراہ لے گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close