بڑی آفرز آرہی ہیں، اسد قیصر کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) بڑی آفرز آرہی ہیں، اسد قیصر کا دعویٰ ۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو دباؤ میں لا کر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایم این ایز کی خریداری کےلیے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ جمعہ ملک گیر پُرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان اور سوشل میڈیا سے وابستہ لوگوں کو غیرقانونی اغوا کیا جا رہا ہے، ایک طرف آگ و خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔اسد قیصر کاکہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کردیا ہے، میرا عوام کے لیے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہے۔دوسری جانب اسد قیصر کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اسد قیصر بتائيں ان کے ایم این ایز سے کون رابطے کر رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close