شفقت محمود کے سیاست چھوڑنے کے اعلان پر پی ٹی آئی نے آڑے ہاتھوں لے لیا، کڑی تنقید

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے جہاں آج سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، وہیں ایکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اعلان پر دلچسپ اور حیرت انگیز تبصروں کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شفقت محمود کی جانب سے کہنا تھا کہ انہوں نے سیاسی سے دوری رکھنے کا فیصلہ کسی کے دباؤ میں آ کر نہیں کیا ہے، بلکہ ان کی عمر کا تقاضہ اور وقت ہے، جس کے باعث وہ سیاست سے الگ ہو رہے ہیں۔جبکہ ساتھ ہی نوجوانوں کو سیاست میں آنے کا پیغام بھی دے ڈالا، اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور ساتھ ہی کچھ صارفین ان پر شدید تنقید کرتے دکھائی دیے۔نجم ولی خان نامی ایک صارف نے لکھا کہ لیکن آپ کو جانے سے پہلے معافی مانگنی چاہئیے۔ آپ نے ایک پوری نسل نہ صرف اخلاقی طور پر تباہ کی بلکہ کورونا کے دوران آپ کے تعلیمی اور امتحانی نظام نے تباہیاں پھیر دیں۔

بچوں سے پڑھائی اور کامیابی کی اہمیت ہی چھین لی۔ آپ اور مراد راس قوم کے مجرم ہیں۔ آپ یہاں نہیں تو اللہ کے حضور ضرور کٹہرے میں ہوں گے۔حکام سعید نامی ایکس صارف نے لکھا کہ سرکار آپ اپنی سیاست اس دن ختم کر چکے تھے جس دن آپ نے پی ٹی آئی کو مشکل میں دیکھا اور گھر بیٹھ گئے، لہٰذا منافقت سے باز آجائیں، پی ٹی آئی اب آپ کو واپس لینے سے رہی اور کسی اور سیاسی جماعت کا وقت آنے میں جتنا وقت لگے گا، اتنی آپ کی عمر نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close