برلن(پی این آئی)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خبردار کیا کہ اگر کوئی پاکستانی فرینکفرٹ واقعے میں ملوث نکلا تو اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کردیا جائے گا۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کیے گئے اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی گئی، جس پر پاکستان نے سخت رد عمل دیا ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی فرینکفرٹ واقعے میں ملوث ہوا تو اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ ہوگا۔قونصل خانے کے تحفظ میں ناکامی پر اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستانی قونصل خانے پر حملہ آور افغان شہریوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانوں کو احسان فراموش قرار دے کر پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی مہمان نوازی ختم کرنے کا اشارہ دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کو بُرا کہیں، پرچم کی بے حرمتی کریں اور پاکستان ان کی میزبانی کرے؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ مہمان نوازی کی بھی حد ہوتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں