پاکستان میں سوشل میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندی لگ گئی؟واٹس ایپ سروسز مکمل بحال نہ ہوسکیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ایک کے بعد ڈاون ہونے لگیں،تیسرے روز بھی واٹس ایپ کی سروسز مکمل بحال نہ ہو سکیں ۔

ایکس کی طرح وٹس ایپ بھی اب وی پی این کے ذریعے قابل استعمال ہوگئی غیر قانونی وی پی این نے پاکستان کے کروڑوں صارفین کو سائبر سپیس میں غیر محفوظ بنا دیا ہے ۔ دوسری جانب وزارتِ آئی ٹی اور پی ٹی اے تاحال صارفین کی شکایات کے منتظر ہیں پی ٹی اے کا کوئی بھی مؤقف دینے سے انکار ہے واٹس ایپ ڈاون ہونے سے وائس نوٹ، ویڈیو اپلوڈنگ سمیت سروس کے استعمال میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں