اسمبلیوں سے استعفوں اور خیبرپختونخوا حکومت چھوڑنے سے متعلق رئوف حسن کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی کو سہولیات کی فراہمی پر غلط بیانی کررہی ہے،بانی پی ٹی آئی کو تکلیف دینے کیلئے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا گیا ہے ،بشریٰ بی بی کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے سینیٹر علی ظفر سے بات کرینگے ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر رہنا چاہتے ہیں،ہم خیبر پختونخوا حکومت بھی چھوڑنا نہیں چاہتے،ہمارے بندوں پر پریشرائز کیا گیا،جب الیکشن کمیشن کہے گا تو ہمارے سارے لوگ حاضر ہو جائیں گے،40ممبران ہمارے پاس موجود ہیں، ایک کا ابھی پراسیس میں ہے۔ ہم بنوں واقعے کی تحقیقات کریں گے،کل مریم نواز کی تقریر ہارے ہوئے شکاری کی تقریر تھی،انہوں نے جانا ہے، یہ حکومت نہیں کر سکے،یہ اس وقت پاگل پن کی دہلیز کراس کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تکلیف دینے کیلئے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے بشریٰ بی بی کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے،بشریٰ بی بی نے سینیٹر علی ظفر کے بارے میں بھی کہا ہے،ہم اس حوالے سے سینیٹرعلی ظفر سے بھی بات کریں گے بشریٰ بی بی کے سینیٹر علی ظفر پر تحفظات پر پارٹی کے اندر بات ہوگی،بانی پی ٹی آئی کے اہم کیسز علی ظفر نہیں دیکھ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close