جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے مطالبے کی کھل کر مخالفت کر دی

پشاور(پی این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے، دوبارہ الیکشن سودے بازی کے لیے ہوں گے۔

ٹیکسوں کے نفاذ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف پشاور میں بزنس فورم کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہے۔انہوں نے کہا کہ بنوں واقعے سے بداعتمادی کی فضا قائم ہوگی، امریکہ کی اندھی لڑائی میں شامل ہیں، ہمیں کہا گیا کہ ملکی معیشت کے لیے امریکہ کا ساتھ دیا گیا، ملک میں دہشت گردی بڑھی تو آپریشن پر آپریشن کیے گئے، نقصان عوام ، قوم اور فوج کا ہورہا ہے، امریکی دوستی نے بہت نقصان پہنچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close