بڑی پابندی لگ گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک اور بڑا قدام، غیر ضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہو گا جبکہ کم سے کم دورانیئے اور مختصر وفود کو اجازت ہو گی۔سردار ایاز صادق نے سرکاری اخراجات پر کھانوں اور ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈنر اور لنچ کے ٹائم کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close