ن لیگ چھوڑنے کے بعد آصف کرمانی کا پارٹی کیخلاف پہلا تہلکہ خیز بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن چھوڑنے والے آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں غیر سنجیدہ اور نالائق لوگ آچکے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا، نواز شریف اب وہ نہیں رہے جو پہلے تھے،ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ہے، میاں صاحب عوام میں جا کر دیکھیں، سب اچھا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی کے بندے آگئے ہیں، یہ ن لیگ کے چہرے نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک وفادار ساتھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، نواز شریف کا پہلے بھی احترام کرتا تھا آج بھی کرتا ہوں، پیدائشی مسلم لیگی ہوں، کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا،مسلم لیگی گھرانے کے فرد کے طور پر مرنا چاہتا ہوں، اپنا گھر چھوڑتے ہوئے تکلیف تو ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close