ٹیکسز کی بھرمار، تاجروں نے پھر ہڑتال کی دھمکی دیدی

لاہور(پی این آئی) پاکستان انجمن تاجران نے اسٹیشنری پر عائد 14 فیصد سیلزٹیکس کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم پرظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے دیگر تاجرتنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو دس دن میں سیلز ٹیکس واپس لینے کی ڈیڈ لائن دے دی، جب تک سیلزٹیکس واپس نہیں لیا جاتا تاجردیگر ٹیکس بھی ادا نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر مطالبہ نہ مانا گیا توگیارہویں روز ملک بھرمیں احتجاج بھی ہوگا اورہڑتال بھی کی جائے گی ۔اردو بازار کے صدر ابوذرغفاری اوردیگر تاجروں نے کہا کہ اسٹیشنری پرعائد سیلزٹیکس سیتعلیم اورمہنگی ہو جائیگی۔ ہم یہ ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔اسٹیشنری پرٹیکس عائد کرنے سے حکومت کوزیادہ مالی فائدہ بھی نہیں ہوگا۔خالد پرویز نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ دس دن کے لئے مال اٹھانا بند کردیں۔صرف وہ سامان خریدیں جسمیں 14 فیصد سیلز ٹیکس شامل نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں