2018میں مجھے پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ کس نے ٹکٹ دیا تھا؟ فیاض الحسن چوہان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ میں فخر کے ساتھ کہتا ہوں میرا پی ٹی آئی کے ساتھ تعلق ختم ہوا،جب بانی پی ٹی آئی باہر فلرٹ کر رہے تھے تو میں نامی گرامی اسٹوڈنٹ لیڈر تھا،پی ٹی آئی بیرونی فنڈنگ سے چل رہی ہے،ان کا مقصد پاکستان کے اداروں کو کمزور کرنا ہے۔

 

 

 

پی ٹی آئی بیرونی طاقتوں سے مل کر 1973کے آئین کو توڑنے کی سازش کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرونی فنڈنگ سے چل رہی ہے،بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور تیمور جھگڑا کو فضل الرحمن کے مدرسوں کے باہر مظاہروں کا کہا، فوج کے خلاف بانی پی ٹی آئی نے کمپین شروع کی تو سمجھایا،پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کے اداروں کو کمزور کرنا ہے،میں نے نظریاتی بنیادوں پر پی ٹی آئی کو چھوڑا،میں فخر کے ساتھ کہتا ہوں میرا پی ٹی آئی کے ساتھ تعلق ختم ہوا،جب بانی پی ٹی آئی باہر فلرٹ کر رہے تھے تو میں نامی گرامی اسٹوڈنٹ لیڈر تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچانے کیلئے جنرل فیض اور کرنل لیاقت کی مدد سے ایم این ایز کو کنٹینرز میں بند کیا جاتا تھا،پی ٹی آئی بیرونی طاقتوں سے مل کر 1973کے آئین کو توڑنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں مجھے پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے ٹکٹ دیاتھا،اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے ہر امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا تھا مجھے بھی وزارت اسٹیبلشمنٹ نے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں