مون سون بارشیں، سیلابی صورتحال میں قیمتی جانی نقصان ہوگیا

پشاور(پی این آئی)محکمہ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 7جون سے تاحال ہونے والی مون سون بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال میں 9افراد جاں بحق ہوئے چھتیں اور دیواریں گرنے سے 25سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

 

 

محکمہ پی ڈی ایم اے نے 7 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت واقعات میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ، جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 88 مکانات مکمل جبکہ 170 کو جذوی نقصان پہنچا، بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 1799 افراد متاثر ہوئے جبکہ17 کلومیٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں۔

 

 

محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمزکی صورتحال نارمل ہے،حب ڈیم میں پانی کی سطح 305 فٹ پر ہے،سپل وے کی سطح340فٹ ہے، تربت کے میرانی ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح225فٹ جبکہ سپل وے کی سطح244فٹ ہے، سبکزئی ڈیم ڑوب میں پانی کی سطح 66 فٹ اورسپل وے کی سطح94فٹ ہے، گوادرشادی کورڈیم میں پانی کی سطح43 فٹ،سوڈ ڈیم میں 24،آکڑہ ڈیم میں 47فٹ ہے، بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، ژوب ، کوہ سلیمان، قلات ، زیارت ، موسیٰ خیل ، شیرانی و دیگر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں