کراچی (پی این آئی )سینیٹر فیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف میں عمران خان کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے یہ گروپس چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہی رہیں۔گروپس کے نام بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے۔فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا گروپ ہے، جب کہ ایک پرانا گروپ ہے اور ایک گروپ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بھی ہے۔کیسز کی بات کرتے ہوئے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی 5 ،6 ریفرنسز آرہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں