اسلام آباد (پی این آئی) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ ’’جتنا مرضی ظلم کرو‘ میں ظالم کے سامنے سر نہیں جھکائوں گا‘ یہ بات انہوں نے گزشتہ شام جاری ایک بیان میں کہی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کی بجائے گرانے میں دلچسپی کس ترجیح کی عکاسی کرتی ہے؟ حکومت جبر پر مبنی ایسی غیر قانونی اور غیر اخلاقی کارروائی صرف یہ پیغام دیتی ہے کہ اب کوئی بھی سرمایہ کار پاکستان میں محفوظ کاروبار نہیں کریگا۔ ملک ریاض حسین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں پاکستان کی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہونگی۔ ان سب ظلم و ستم کے باوجود میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ’’بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی‘ کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں‘‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں