لاہور(پی این آئی) فضل الرحمان کا اسمبلی توڑنے کے دعوٰی، پی ٹی آئی کا موقف بھی آگیا۔۔۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے حوالے سے دعوے کی تردید کردی۔یرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی بات نہیں کی۔فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی مشاورت ہوئی نہ ایساکوئی فیصلہ ہوا۔تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شفاف الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسمبلیوں سے استعفوں پرآمادہ ہے اور نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں