ن لیگ کو بڑا دھچکا،اہم رکن نے خیر باد کہہ دیا

لاہور(پی این آئی)آصف ن لیگ کو بڑا دھچکا،اہم رکن نے خیر باد کہہ دیا۔۔۔ نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے( ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیٰحدہ کرچکا تھا،عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے۔ تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close