پی ٹی آئی رہنما کے میڈیا کو آرڈینیٹر کو اغواء کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد جنجوعہ کو صبح سویرے اغواء کر لیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے وابستہ 3 ورکرز کو بھی اغواءکیا جاچکا ہے، گزشتہ 2 ہفتوں میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شدید کریک ڈاؤن ہوا۔ملک میں ہونے والے مظالم کی عالمی رپورٹنگ کے باعث میری ٹیم کو اغواء کیا جا رہا ہے۔موجودہ حکمرا ن سن لیں کہ بنیادی انسانی حقوق کی اس پامالی کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رہنے دیا جائے گا۔قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا تھا کہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا ءکرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close