پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے اجلاس بلالیا

کراچی(پی این آئی)پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے اجلاس بلالیا۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے اعلی سطح کااجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہوگی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے رہنماؤں سے رائے لی جائے گی اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی رائے سے پابندی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پہلے ہی پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close