عظمیٰ بخاری کی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر تنقید، کیا کہہ دیا؟

لاہور(پی این آئی) عظمیٰ بخاری کی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر تنقید، کیا کہہ دیا؟وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو جماعت ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لئے خطرہ ہو اس کا وجود ہی ناقابل برداشت ہے۔ 9 مئی کے فسادیوں کیلئے سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا مشن خوشحال پنجاب، روشن پنجاب اور ترقی کرتا پنجاب ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، زبان درازی، خیالی پلاو¿ اور فلسفے جھاڑنے میں تحریک انصاف کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی حکومت کی فکر کرنے کے بجائے انتشاری ٹولہ اپنی خیر منائے، کے پی کے عوام کو 11 سال سے سونامی، تبدیلی، نئے پاکستان کے نام پر جھانسے دیے جا رہے ہیں، تعلیم، صحت، انفرا سٹرکچر اور روزگار تحریک انصاف کی کبھی ترجیح نہیں رہی۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں 9 مئی کے فسادیوں اور دہشت گردوں کے لئے سیاست کرنے کی کوئی جگہ نہیں، جو جماعت ملکی سالمیت اور خود مختاری کیلئے خطرہ بن چکی اس کا وجود ہی ناقابل برداشت ہے، شہدا کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے خود کو محب وطن کہتے ہیں؟ حب الوطنی کا پہلا اور بنیادی فریضہ اپنے شہدا اور غازیوں کی عزت اور تکریم کرنا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کیلئے سازش کی ان کو نشان عبرت بنانا چاہئے، پاکستان پر جب بھی برا وقت آیا مسلم لیگ ن فرنٹ لائن پر اپنا رول ادا کرنے پہنچی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا آج بھی تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، جو شخص 9 مئی کے فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا وہ ان کا سہولت کار تصور کیا جائے گا، اب کسی قسم کی غیر آئینی سہولت کاری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close