مسافر ٹرین کا پہیہ پٹڑی سے اتر گیا

جیکب آباد(پی این آئی)مسافر ٹرین کا پہیہ پٹڑی سے اتر گیا۔۔۔جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی بوگی کا پہیہ ٹریک سے اترنے پر بوگی میں سوار مسافروں نے خوف کے باعث چھلانگ لگا دی۔عینی شاہدین کے مطابق چھلانگ لگانے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق بوگی نمبر 7 میں تکنیکی خرابی پیش آئی۔ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرکے روانہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close