مخصوص نشستوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اہم اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)مخصوص نشستوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اہم اعلان۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے حوالےسے پی ٹی آئی کے نئے نام سامنے آئیں گے اور ایسے نام سامنے آئیں گے کہ مزہ آئے گا ۔ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے حوالےسے نئے نام سامنے آئیں گے ، یہ ایسے لوگ ہیں جو پارٹی کے ساتھ بہت مخلص ہیں اور انہوں نے قربانیاں دیں جبکہ مشکل وقت میں کھڑے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایسے نام سامنے آئیں گے کہ مزہ آئے گا تاہم اس وقت ان کے نام ظاہر نہیں کر سکتا، اس حوالے سے لسٹیں بانی پی ٹی آئی کے پاس جائیں گے اور وہ ہی اس کی منظوری دیں گے۔رؤف حسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں نہیں نظر آتا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گا، الیکشن کمیشن نے آف اینڈ بٹس بہت ڈالے ہیں، الیکشن کمیشن کی ٹون سے مجھے نظر نہیں آتا کہ عمل درآمد ہو گا، حکومت اور الیکشن کمیشن کی نیتوں کو فتور نظر آ رہا ہے، میرے خیال میں یہ رخنہ ڈالیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close