جے یو پی اور پی ٹی آئی میں کس معاملے پر اتفاق رائے؟

اسلام آباد(پی این آئی)جے یو پی اور پی ٹی آئی میں کس معاملے پر اتفاق رائے؟اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام( ف) کمیٹیوں کی سطح پر باضابطہ طور پر مذاکرات پر آمادہ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی، آئینی اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کو مذاکراتی کمیٹی کے ناموں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف نے کمیٹی بنا دی ہے۔

جمعیت علما اسلام کی قیادت نے بھی جلد مذاکراتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے ناموں کے بارے میں جلد پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کریگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close