گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر، کریک ڈائون شروع ہوگیا

لاہور (پی این آئی) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ا سموگی وہیکل کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائی تیز کرنے کے احکامات دے دیے۔

رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 1 کروڑ 20 لاکھ 72 ہزار کے جرمانے کئے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر میں سموگی وہیکل کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔صوبہ بھر میں رواں ماہ دھواں دینے والی 6 ہزار 3سو سے زیادہ گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ٹریفک پولیس نے دھواں دینے والی 1 ہزار سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ معطل کیے۔630 گاڑیوں کےخلاف دھواں چھوڑنے پر ایف آئی آر بھی درج کروائی گی۔رواں ماہ ٹریفک پولیس نے 1 ہزار 8سو سے زائد گاڑیوں کودھواں چھوڑنے پر بند کیا۔ٹریفک پولیس لاہور نے 2550، گوجرانولہ نے 550, ملتان 870 اور فیصل آباد نے 390 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کیے۔گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں انسانی زندگی پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔سموگی وہیکلز ماحولیاتی آلودگی کیساتھ حادثات کا بھی سبب بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close