اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وپیپلز پارٹی وفاقی حکومت سے مایوس ہوگئی، سینئر رہنما کی حکومت پر تنقیدفاقی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے جبکہ حکومت کو پی ٹی آئی پر پابندی کا مشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی پر پابندی کا مشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں ہیں، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے، وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر مشاورت نہیں کی، وفاقی حکومت مشاورت کرتی نہیں اور دعویٰ کر دیتی ہے کہ ہم آن بورڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے اس طرح بھاگ دوڑ میں نہیں ہوتے، اس طرح تو غیر سنجیدہ بات ہوجاتی ہے، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کی بات کرکے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق (ن) لیگ نے کوئی بات نہیں کی، (ن)لیگ نے باضابطہ مشورہ مانگا تو دیا جائے گا، ہم نے تو وفاقی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑا وہ کیوں ہمیں پریشان کر رہے ہیں۔تاج حیدرنے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا طریقہ درست نہیں ، یہ کیا طریقہ ہے کہ بس ہم نے پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو شواہد آپ کے پاس ہیں جو سب کو معلوم ہیں وہ سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ رہا ہے وہ سامنے لانے کے بجائے آخر سے شروع کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں