ن لیگی رہنما نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کو بڑی غلطی قرار دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف تحریک اعتماد لا کر بہت بڑی غلطی کی تھی،تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اس سلسلے میں تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد اعلان ہوگا۔

رہنماءن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے منع کرنے پر عمران خان اپنے چار سالہ دور اقتدار میں اپنے بیٹوں سے کبھی بھی نہیں ملے۔ سپریم کورٹ کے کسی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی بات نہ کسی نے کی اور نہ ہی کسی کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔ وہ ہمارا آئینی ادارہ ہے اور سب سے بڑی عدالت ہے۔ اس کا حکم سر آنکھوں پر۔حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اس حوالے سے ایک رائے موجود ہے اور ہم سادہ اکثریت والی حکومت نہیں ہیں اس لئے جو بھی کریں گے وہ اتحادیوں کی مشاورت سے کیا جائیگا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پر ابھی پابندی لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ پابندی کے حوالے سے پارٹی کی قیادت بات کرے گی اور پھر اتحادیوں سے مشورہ کیا جائے گا۔داتا دربار کو غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ دو سال پہلے الیکشن کمیشن کے پاس تمام ثبوت موجود ہے کہ وہ ایک فارن فنڈنگ سے چلنے والی جماعت ہے۔ صرف مسلمانوں نے نہیں بلکہ یہودیوں، عیسائیوں نے بھی پیسے دئیے تھے۔ یہ حقیقت ہے جسے کوئی نہیں جھٹلا سکتا اور اسی کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ دیا کہ یہ ایک فنڈڈ جماعت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close