ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ، چار میں سے تین ججز نے معذرت کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے، جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی،جسٹس (ر)مظہرعالم میاں خیل نے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کردیا۔چیئرمین جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جسٹس (ر)مشیر عالم، جسٹس (ر)مقبول باقر،جسٹس(ر)مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس (ر)سردار طارق مسعود کے نام ایڈہاک جج کیلئے تجویز کئے گئے تھے،اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس (ر)مشیر عالم، جسٹس (ر)مقبول باقر نے ذاتی وجوہات کی بناء پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے،تاہم اب جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بھی اپنے ذاتی وجوہات کی بناء پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔یاد رہے کہ جسٹس (ر)سردار طارق مسعود نے ایڈہاک جج بننے پر حامی بھری تھی، اب ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرنے والے ججز کی تعداد 3ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close