پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو خوشخبری سنا دی گئی

راولپنڈی(پی این آئی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔

درخواست پرسماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے کی،عدالت نے شیر افضل مروت کو 30جولائی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا، شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹروے قریب پلانٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کا الزام ہے ،تھانہ نصیرآباد میں 2019میں شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا، شیرافضل مروت کی غیرحاضری پر 15جولائی کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت کے مقدمے کا چالان عدالت پیش نہیں ہوا،شیر افضل مروت کے بیرون ملک روانگی کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close