حکومت نے پانچ وزارتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، ملازمین کا کیا ہوگا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے وزارت قومی صحت سمیت پانچ وزارتوں کو ختم کرنے کا مشاورتی عمل مکمل کر لیا۔

ادارہ جاتی اصلاحاتی کمیٹی نے مشاورتی اجلاس میں مذکورہ وزارتوں کے خاتمے پر متعلقہ ملازمین کو بڑے پیکج کے ساتھ گولڈن شیک ہینڈ دینے کی تجویز دی گئی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی منظوری کے بعد ملازمین کو بڑے پیکج کے ساتھ گولڈن شیک ہینڈ اسکیم دی جائے گی۔ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی نے وزارت صحت، آئی ٹی ٹیلی کام، صعنت و پیداوار، امور کشمیر اور سیفران کے حکام سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پانچوں وزارتوں کے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ 30 جولائی سے قبل کر لیا جائے گا اور تحلیل شدہ وزارتوں کے ملازمین کو دوسری وزارتوں میں بھی ضم کیا جا سکتا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پانچوں وزارتوں کو ختم کرنے سے قبل حتمی فیصلے کے لیے وزیر اعظم کو اس حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close