اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی پر پابندی، ایک اور سینئرلیگی رہنما نے مخالفت کردی۔۔۔ سینئر لیگی رہنما جاوید لطیف نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کسی جماعت پرپابندی نہیں ہونا چاہئے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ ملکی مفادات کاسودا کرنے والی جماعت سیاسی کہلانے کے لائق نہیں، ملک میں انتشار پھیلنے سے ملکی مسائل مزید بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مری میں کوئی اجلاس ہوہی نہیں رہا تھا تو کینسل کیسے ہوگیا؟
آئندہ چند دنوں میں لاہورمیں اجلاس ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ2014 میں دھرناکیوں دیا،کس نے دھرنادلوایا؟ کسی کوبھی ملکی مفادات پرسمجھوتا نہیں کرنا چاہئے، کیا پہلے سائفرلہرایا گیا،کبھی تنصیبات پرحملے ہوئے؟ کیا 2018 کےانتخابات صاف اورشفاف تھے؟ پہلےتوکبھی باہرقراردادیں نہیں آئیں۔جاویدلطیف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کس نے توڑے تھے معاہدے توڑنے والے سے پوچھا جانا چاہئے تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں