فیصل واوڈا نے حکومت پر سنگین الزام عائد کر دیا

لاہور(پی این آئی)سینئر سیاست دان فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت وکٹ کے دونوں طرف کھیلےگی تونقصان ہوگا۔ پی ٹی آئی میں کئی دھڑے ہیں، پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک تیار ہے،،، پی ٹی آئی کے لوگوں کے سینتیس حلف نامے جمع ہوئے ہیں 37 میں سے 6 یا 7 کے دستخط مشکوک ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام “ روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کےپاس کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے، حکومت وکٹ کے دونوں طرف کھیلےگی تونقصان ہوگا۔ آئی ایم ایف کوخط لکھنےسےملک کا نقصان ہوگا۔پی ٹی آئی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کئی ڈھڑے ہیں، پی ٹی آئی میں کئی قسم کےنعرے ہیں، پی ٹی آئی میں فاروڈبلاک تیار ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ریاست سےکوئی نہیں جیت سکتا، 9 مئی کوریاست کےخلاف دہشت گردی کی گئی۔

فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی کہ ستمبراکتوبرمیں سیاسی موسم بہت گرم ہوگا، حکومت کےپاس کارکردگی دکھانےکابہترین موقع ہے لیکن اگر حکومت وکٹ کےدونوں طرف کھیلےگی تونقصان ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی آئین وقانون پرعمل نہیں کررہا، ہرکوئی آئین وقانون کی بالادستی کی بات کرتاہے، پی ٹی آئی نےایک بارپھرزہراگلناشروع کردیاہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ 12 سال پہلےوالےبانی پی ٹی آئی بہت بردبارتھے، بانی پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی کےحوالےسےکچھ نہیں کہوں گا، ایمانداری سےکام کرنےوالوں کوالگ کردیاگیا ہے، جبکہ چوری چکاری کرنےوالوں کوساتھ رکھاہواہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close