لاہور(پی این آئی)لیگی رہنما جاوید لطیف نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کر دی کہا کہ کسی جماعت پرپابندی نہیں ہونا چاہئے ملکی مفادات کاسودا کرنے والی جماعت سیاسی کہلانے کے لائق نہیں۔ ملک میں انتشار پھیلنے سے ملکی مسائل مزید بڑھیں گے۔
سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے آج نیوز کے پروگرا م ’ نیوز انسائیڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے مری اجلاس کا زکرکیا کہا کہ مری میں کوئی اجلاس ہوہی نہیں رہا تھا، جوچیز نہیں ہورہی تھی وہ کینسل کیسے ہوگئی؟ آئندہ چند دنوں میں لاہورمیں اجلاس ہونے والا ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی جماعت پرپابندی نہیں ہوناچاہئے کیا پہلےدہشت گردی کرنےوالی جماعت پرپابندی نہیں لگی؟ ملک میں انتشارپھیلنےسے ملکی مسائل مزید بڑھیں گے تنصیبات پرحملہ کرنےوالی اور ملکی مفادات کاسودا کرنے والی جماعت سیاسی کہلانے کے لائق نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 2014 میں دھرناکیوں دیا،کس نے دھرنادلوایا؟ کسی کوبھی ملکی مفادات پرسمجھوتا نہیں کرنا چاہئے، کیا پہلے سائفرلہرایا گیا،کبھی تنصیبات پرحملے ہوئے؟ کیا 2018 کےانتخابات صاف اورشفاف تھے؟ پہلےتوکبھی باہرقراردادیں نہیں آئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں