لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امیر سلطان لاہور میں اپنے گھر واپس پہنچ گئے ۔
رکن اسمبلی امیر سلطان کو چند روز قبل نامعلوم افرادان کے گھر سے لےگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ این اے 110 جھنگ سے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیاہے۔ذیشان رشید نے بتایا کہ صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ پر ان کے گھر سے رات گئے اغوا کیا گیا۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور کا کہنا تھا عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این اے غیر محفوظ ہیں۔دوسری جانب ایس پی کینٹ جھنگ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ ایم این اے صاحبزاہ امیر سلطان کو گرفتار نہیں کیا، رکن قومی اسمبلی کے اغوا سے متعلق بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں