اسلام آباد (پی این آئی)190ملین پاؤنڈ سکینڈل ؛ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان منظرعام پر آ گیا۔۔۔۔۔190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا۔
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بیان میں کہا گیا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا تھا،شہزاداکبر اپنا دستخط شدہ ایک نوٹ میرے پاس لے کرآئے،شہزاداکبر نے کہاکہ بانی نے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہیں،وزیراعظم سے اس کی تصدیق کے بعد فائل کابینہ سیکرٹری کو بھیج دی تھی۔۔خفیہ معاہدے پر دستخط کا معاملہ کابینہ میں لانے کیلئے وزیراعظم کی منظوری لینے کا تھا،اعظم خان نے کہاکہ میں وفاقی کابینہ میں ہونے والی اس معاملے پر بحث سے آگاہ نہیں،میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی،کابینہ سیکرٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفتر میں موجود تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں